استنبول ، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بحیرۂ اسود میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کی وجہ سے کم از کم 24 ہلاکتیں ہوئیں۔ ترک حکام نے تصدیق کی کہ ان کے کوسٹ گارڈز نے کم از کم چوبیس لاشیں تلاش کر لی ہیں۔ اس امدادی آپریشن میں ترکی کی سات کشتیاں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔ ترکی کے مقامی میڈیا کے مطابق کشتی پر تقریبا چالیس مہاجرین سوار تھے، جن میں بچے بھی شامل تھے۔