ابو ظہبی، 27 جولائی (سیاست ڈا ٹ کام) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کہا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے بین الاقوامی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے ۔خلیج ٹائمس کي رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے دو تیل ٹینکرو ں پر ہوثی باغیوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بین الاقوامی بندرگاہ راہداری میں ماحولیاتی تباہی پیدا ہوسکتی ہے۔ یو اے ای وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ بحری جہازوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی جیسا واقعہ ہے جو بین الاقوامی جہازرانی کے لئے خطرناک ہے۔ بحیرہ احمر میں عالمی تجارت کے لئے حوثی باغی مسلسل خطرہ پیدا کر رہے ہیں۔