بحرین ۔ سعودی کی اولمپک بولی مسترد

ریاض ۔ 30 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب اور بحرین جو کہ اولمپکس کی میزبانی کے خواہاں تھے ان کی امیدوں کو شدید دھکہ پہنچا ہے جیسا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے مذکورہ ممالک کی مشترکہ بولی کو مسترد کردیا ہے۔ سعودی عرب جنرل آرگنائزیشن فار یوتھ اینڈ اسپورٹس کے صدارتی امیدوار فہد بن جلاوی السعود جو کہ سعودی عربیہ اولمپک کمیٹی کے صدر کے علاوہ بین الاقوامی تعلقات کے مشیر بھی ہیں انہوں نے فرانس کی اسپورٹس ویب سائٹ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ آئی او سی کی جانب سے ان کی بولی مسترد کردی گئی ہے۔ مذکورہ ممالک نے خصوصاً سعودی عرب نے مرد زمرے کے مقابلوں اور بحرین میں خاتون زمرے کے مقابلوں کے انعقاد کی کوشش کی تھی۔