مناما۔یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کی صنعت ماہی گیری میں برسرکار ہندوستانی ماہی گیروں کی ایک گروپ نے ہندوستانی سفیر سے مداخلت کی خواہش کی ہے ‘ تاکہ اپنے آجروں سے اپنے پاسپورٹس واپس لے سکیں۔ چند دن قبل سمندری قزاقوں کے ہاتھوں ہندوستانی ماہی گیروں کے قتل کی واردات کے بعد ماہی گیروں نے آجرین سے اپنے پاسپورٹس طلب کئے تھے تاکہ وطن واپس ہوسکیں لیکن انکار کردیا گیا ۔