بحرین کے قریب احتجاجیوں اور پولیس کی جھڑپ

دبئی ۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )  سیاہ نقاب پہنے ہوئے فوجیوں کی بحرین میں نامور عالم دین کے مکان کے قریب احتجاجی مظاہرین سے جھڑپ ہوگئی ‘ کارکنوں نے کہا کہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کی تھی اور دیراز میں شیخ عیسیٰ قاسم کے گھرکے قریب کارآمد گولیوں سے فائرنگ کی ۔ جون میں حکومت نے انتہا پسندی اور غیرقانونی طور پر رقومات کی منتقلی کے الزام میں عالم دین کی شہریت منسوخ کردی تھی جس پر برہم عوام نے احتجاج شروع کردیا تھا ۔ کارکنوں نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ انہیں ردعمل کا خوف ہے لیکن پولیس فائرنگ میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس سے فوری طور پر اس کا ردعمل معلوم نہیں ہوسکا ۔ دریں اثناء بحرین میں فوجی کارروائی وسیع پیمانے پر جاری ہے ۔ سرکاری زیر انتظام خبررساں ادارہ بحرین نے کل رات دیر گئے کہا کہ مشتبہ پولیس مخبروں نے 20 افراد پر الزام عائدکیا ہے اور اُن کے خلاف حملوں کی بناء پر علحدگی پسندی کے مقدمے درج کئے گئے ہیں ۔ جب کہ احتجاجیوں کا ادعا ہے کہ پولیس تشدد سے متاثرہ افراد بعد ازاں ہلاک ہوگئے تھے ‘ ایران میں بھی عالم دین کے خلاف کارروائی پر  پُرتشدد احتجاج ہوا تھا ۔