دوبئی۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بحرین نے آج اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے ہی سے لبنان میں موجود ہوں تو وہاں سے فوری اپنے وطن واپس ہوجائیں۔ لبنان کی موجودہ صورتِ حال اور تبدیلیوں کے باعث بحرین کی وزارت ِ خارجہ نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اپنی حفاظت کیلئے اس ملک کو فوری چھوڑ دیں۔ احتیاط ضروری ہے۔ بحرین کی یہ وارننگ وزیراعظم لبنان سعد حریری کے استعفیٰ کے اعلان کے فوری بعد دی گئی ہے۔