بحرین کے شاہی خاندانوں کی انتخابات میں کامیابی

مناما۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صیانت حکومت بحرین کی اولین ترجیح ہوگی ‘ تاکہ استحکام برقرار رکھا جاسکے اور معیشت کو پھلنے پھولنے اور ملک کو خوشحال بنانے کا موقع مل سکے ۔ وزیراعظم بحرین نے کل قانون کی حکمرانی اور قانونی شکنوں کا سامنا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت میں نئی جان ڈالنے اور تیز رفتار ترقی کیلئے ایسا کرنا بہت ضروری ہے ۔ عزت مآب وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ الاصفور خاندان کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے شیخ احمد بن خَلاف الاصفور کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اُن کے مذہبی اور عدالتی کارنامے اور مقامی بنیاد کا ایک شاندار ریکارڈ موجود ہیں ۔ وزیراعظم نے بحرین کے خاندانوں کو اہم کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان خاندانوں نے حب الوطنی ‘ مفاہمت ‘ غیر متزلزل وفاداری اور قومی اتحاد سے وابستگی کا ایک مثالی نمونہ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے بحرین کے وفاداروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معاشرہ کو تقسیم کرنے

اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے والوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحرین ایسے سازشیوں کو ناکام بنادیں گے جو خود اُن کے اپنے ملک کو شکار کرنا چاہتے ہیں اور غیر ملکی عزائم کی خدمت کرتے ہیں ۔سازشیوں کے عزائم اور مرضی کے مطابق عمل کرتے ہیں اور ایک ایسے خواب کا تعاقب کرتے ہیں جس سے انہیں صرف نقصان ہوگا ۔ سماج میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی اور سماج تقسیم ہوجائے گا ۔ الاصفور خاندان نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ عوام اور قیادت کے درمیان ٹھوس تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ۔انہوں نے بحرین کی نمایاں ترقی کے معمار کے اہم کردار کی ستائش کی اور ان سے اظہار تشکر کیا کہ وہ بحرین واپس آچکے ہیں ۔ دریں اثناء عزت مآب شاہ حمد نے کل بحرین کے رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے ملک کے بہتر مستقبل کیلئے بڑے پیمانے پر رائے دہی میں حصہ لیا ہے ۔