مناما ۔ 27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کے حج سفارت خانہ کے سربراہ شیخ عدنان القطان نے توثیق کی ہے کہ بحرین کے تمام حجام کرام منیٰ کی بھگدڑ میں بالکل محفوظ رہے ۔ سفارت خانہ نے لائسنس یافتہ بحرین کے حج سفارت کار عہدیداروں سے ربط پیدا کیا تھا جنہوں نے توثیق کردی کہ بحرین کے تمام حجاج کرام نہ تو مہلوکین میں شامل ہیں اور نہ زخمیوں میں ۔ کیونکہ ان کے خیمہ بھگدڑ کے مقام سے کافی فاصلہ پر واقع تھے ۔ بھگدڑ کے اس ہولناک واقعہ میں 769 افراد ہلاک اور 830 زخمی ہوگئے تھے ۔