مناما۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینکڑوں بچوں نے عیدالاضحی سے مربوط بحرین کی قدیم روایت کے احیاء میں حصہ لیا ۔ یہ تمام بچے ساحل ملکیا پر حیابیا منانے کیلئے جمع ہوئے تھے جس میں پودوں اور پھولوں کے گلدستے سمندر میں بہائے جاتے ہیں ۔ یہ روایت قربانی کی علامت ہے اور اس میں شریک ہونیوالے بچے روایتی لباس میں ملبوس ہوتے ہیں تاکہ اس تاریخی روایت کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکے ۔ یہ تقریب شمالی گورنریٹ کی زیرسرپرستی منعقد کی گئی تھی ۔ یہ 11واں سال ہے جب کہ اس روایت کا احیاء کیا گیا ہے اور سال بہ سال اس میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔ حیابیا روایت ہر سال منائی جاتی ہے اور عیدالاضحی کے موقع پر فریضہ حج کے اختتام پر اسکا اہتمام کیا جاتاہے ۔