بحرین کا شیعہ سماجی کارکن رہا

دبئی۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ممتاز بحرینی شیعہ سماجی کارکن نبیل رجب نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے سنی زیراقتدار مملکت کو اپنی دو سالہ قید سے رہائی کے بعد ’’سنجیدگی سے مذاکرات‘‘ کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ رجب کو سنی شاہی حکومت نے شیعہ زیر قیادت احتجاجی مظاہروں کے خلاف 2011ء میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔ یہ احتجاج شیعہ ۔ سنی اصلاحات کامطالبہ کرتے ہوئے کیا گیا تھا ۔ رجب کو غیرمجاز احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے جرم میں سزائے قید سنائی گئی تھی ‘ انہیں کل رہا کردیا گیا اور اب وہ سنی الخلیفہ خاندان اور خلیج کے شیعہ عسکریت کے نمائندہ اپوزیشن کے درمیان سنجیدگی سے مذاکرات کامطالبہ کررہے ہیں ۔ بدبختی سے صورتحال آج بدتر ہوچکی ہے ۔ رجب نے کہا کہ جب انہیں قید کیا گیا تھا تو پُرتشدد شورش جاری تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کی یکسوئی اپوزیشن اور شاہی خاندان درمیان سنجیدہ مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔