بحرین میں 20 افراد گرفتار شہریوں پر فوجی مقدمہ کی اجازت

دبئی۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بحرین پولیس 20 افراد کو ایک دھاوے کے دوران گرفتار کرلیا جبکہ ارکان مقننہ نے دستور میں ترمیم کی اجازت دے دی تاکہ گرفتار شہریوں پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جاسکے۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں رائے دہی کے ذریعہ دستور میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ 9 سے 19 فبروری کے درمیان پولیس نے دیہی علاقوں کے 20 تا 65 سال عمر کے شہریوں بشمول چار خواتین کو گرفتار کیا تھا۔
برقی توانائی کے شعبہ میں
ہند ۔ یوگانڈا تعاون میں اضافہ
کمپالا۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ ہند محمد حامد انصاری اور صدر یوگانڈا وائی بلوسیوینی کے درمیان بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان برقی توانائی کے شعبہ میں تعاون کے اضافہ پر اتفاق کیا گیا۔