بحرین میں ہڑتالی ورکرس کو تنخواہ مل گئی

مناما /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) زائد از ایک سو بیرونی ورکرس بشمول ہندوستانیوں کو جو یہاں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال کر رہے تھے، انھیں سفارتکاروں اور وزارت محنت کے عہدہ داروں کی مداخلت کے بعد ان کی اجرتیں حاصل ہو گئیں۔ خلیج کے اخبار کی اطلاع کے مطابق یہ ورکرس جو مرکیوری مڈل ایسٹ فرم کے ملازم تھے، وہ 28 فروری سے ہڑتال پر تھے، انھیں چہار شنبہ کو واجب الادا تنخواہیں مل گئیں۔ ہندوستانی سفارت خانہ کے عہدہ دار نے ان ورکرس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔