بحرین میں معافی کے خواہاںغیرقانونی تارکین وطن کی تعداد میں اچانک اضافہ

مناما۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی سفارت کار غیر متوقع اضافہ سے نمٹ رہے ہیں جو غیرقانونی تارکین وطن کی تعداد میں اچانک اضافہ کا نتیجہ ہے ۔ یہ تمام گذشتہ ہفتہ سفارت خانہ سے رجوع ہوکر انہیں معافی عطا کرنے کی خواہش کررہے ہیں ۔ سفیر الوک کمار سنہا نے کہا کہ عدلیہ میں واقع سفارت خانہ روزآنہ تقریباً 100درخواستوں کی یکسوئی کررہا ہے ۔ وہ اپنے ماہانہ اوپن ہاؤز کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں 25غیرقانونی  تارکین وطن کے ایک گروپ نے سفارت خانہ سے رجوع کیا ہے جن کے ویزا کی مدت ختم ہوچکی ہیں لیکن وہ ہنوز بحرین میں مقیم ہیں ۔ ان افراد کا دعویٰ ہے کہ 2007ء اور 2010ء میں معافی کے جو قوانین منظور کئے گئے تھے وہ انہیں سمجھ نہیں سکے تھے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ اُن کی مدد کی جائے ۔ سفیر الوک سنہا نے کہا کہ ہم نے ان کارکنوں کے گروپ سے کہہ دیا ہے کہ وہ سفارت خانہ میں اپنی تفصیلات درج کروائیں تاکہ انہیں روانگی کیلئے کاغذات فراہم کئے جاسکیں ۔ معافی کے احکام کے تحت غیرقانونی مقیم افراد جرمانہ ادا کئے بغیر ملک سے روانہ ہوسکتے تھے یا پھر اپنے قیام کی مدت میں قانونی طور پر توسیع کرسکتے تھے جس کیلئے انہیں نئے کفیل کی تلاش کرنا ضروری تھا بشرطیکہ اپنے دوران قیام انہوں نے کسی جرم کا ارتکار نہ کیا ہو ۔