بحرین میں ایک شیعہ احتجاجی کو سزائے موت ، آٹھ دیگر ملزمین کو جیل

دبئی ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کی عدالت نے آج ایک شیعہ احتجاجی کو سزائے موت سنائی اور چھ دیگر کو عمر قید کی سزا دی جبکہ انھیں ایک سال قبل ایک پولیس ملازم کے قتل میں مجرم پایا گیا۔ ایک عدالتی ذریعہ نے کہا کہ دو دیگر ملزمین کو اسی نوعیت کے الزامات پر ترتیب وار پانچ اور چھ سال کی سزائے قید دی گئی۔ پولیس افسر محمد عاطف 14 فبروری 2013ء کو دارالحکومت کے قریب احتجاجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں پٹرول بم سے مارا گیا تھا۔