بجٹ کی رقم کا مساویانہ خرچ، وزیراعظم کی وزراء کو ہدایت

نئی دہلی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنی مجلس وزراء کو ہدایت دی کہ بجٹ میں مختص کی ہوئی رقموں کو مساویانہ طور پر پورے سال کی مدت میں خرچ کیا جائے۔ انہوں نے رقومات کی مالی سال کے آخر میں استعمال کرنے کے عمل کی مذمت کی۔ بجٹ اجلاس کے آغاز سے ایک ماہ پہلے مودی نے وزراء سے کہا کہ عام آدمی کے ذہن کو برقی ذرائع سے وسیع النظر بنایا جائے اور ان کے دماغ سے نظریات نکال باہر کئے جائیں۔ وہ کابینی وزراء اور وزرائے مملکت کے اجلاس سے اپنی قیامگاہ پر خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم کے عہدیداروں نے انہیں ای بکس اور ویب پورٹلس پیش کئے جن پر مختلف وزارت نے کام شروع کردیا ہے۔