محبوب نگر ۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حال ہی میں پیش کردہ بجٹ میں پالمور یونیورسٹی کے ساتھ ناانصافی کا الزام اے بی وی پی کے ضلع کنوینرایپا نے عائد کیا ۔ انہوں نے وزیر فینانس ایٹالہ راجندر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پالمور یونیورسٹی کے ساتھ معاندانہ رویہ اختیار کئے یہوئے ہیں ۔ یونیورسٹی کے احاطہ میں انہو ںنے اے بی وی پی کارکنوں اور طلبہ کے ساتھ ایٹالہ راجندر کا پتلا نذر آتش کیا اور کہا کہ نلگنڈہ کی مہاتما گاندھی یونیورسٹی کو 17کروڑ اور تلنگانہ یونیورسٹی کو 24کروڑ ‘ شاتاواہنا یونیورسٹی کو 19کروڑ روپئے بجٹ مختص کیا گیا لیکن افسوس کہ پسماندہ ضلع محبوب نگر کی یونیورسٹی کو صرف 8کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں جو ناانصافی کی انتہا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پالمور یونیورسٹی کو زائد بجٹ مختص کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔