نئی دہلی 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )حکومت نے آج کہا کہ بجٹ 2014-15 میں ٹیکس پالیسیوں کے بارے میں واضح شفافیت پیش کی گئی ہے ۔ پیداوار کو بحال کرنے کا کام بہت مشکل ہے کیونکہ موجودہ طور پر معیشت مالیاتی جھکولے کھا رہی تھی ۔ معتمد مال شکتی کانت داس نے کہا کہ راست اور بالواسط ٹیکس دونوں پر توجہ دے کر حکومت نے پیداور کے احیاء کا آغازکیا ہے ۔ مینوفیکچرنگ شعبہ کا جائزہ لیا گیا ،ٹیکس رکارٹوں کو کم کیا گیا اور پالیسیوں میںمبہم اور غیر واضح باتوں کو دور کردیاگیا ہے ۔