نئی دہلی۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) بجٹ اجلاس کے بعد این ڈی اے حکومت 9ریاستوں میں گورنرس کی مخلوعہ جائیدادیں پُر کرے گی ۔ چار ریاستوں کے گورنرس کو دیگر پانچ ریاستوں کا انچارج بنایا گیا ہے ۔ بہار ‘ پنجاب ‘ آسام ‘ ہماچل پردیش ‘ میگھالیہ ‘ میزورم ‘ منی پور ‘ تریپورہ اور تلنگانہ میں گورنرس کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ پوڈیچری کے لیفٹننٹ گورنر کی جائیداد بھی مخلوعہ ہوگئی ہے ۔ مغربی بنگال کے گورنر کے سریناتھ ترپاٹھی بہار ‘ میگھالیہ اور میزورم کی اضافی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں جب کہ گورنر ناگالینڈآسام اور تریپورہ کے گورنر ہیں ۔