بجلی گرنے سے 4 افراد ہلاک

حیدرآباد۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) ضلع میدک میں آج شام بجلی گرنے سے ایک 60 سالہ کسان ہلاک ہوگیا۔ دباک پولیس سب انسپکٹر نے کہا کہ ایک کسان اپنے کھیت میں کام کررہا تھا کہ بارش شروع ہوئی اور گرج چمک کیساتھ بجلی گری۔ کسان بارش سے بچنے کیلئے قریبی درخت کے نیچے کھڑا تھا کہ بجلی گر پڑی اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ بجلی گرنے کا دوسرا واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آیا جہاں پر 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ تینوں کھیت مزدور تھے۔