بجلی گرنے سے 2 افراد فوت

محبوبنگر 3 مئی ( سیاست نیوز ) محبوب نگر میں بجلی گرنے سے دو افراد فوت ہوگئے۔ لنگال منڈل کے موضع دھارارم میں جمعہ کی شب 23 سالہ للیتا کھیت میں کام کررہی تھی کہ بجلی گرنے سے جھلس کر فوت ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی یس آئی نارائن سنگھ ، وی آر او راگھویندر راؤ نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا ۔ دوسرے واقعہ میں 25 سالہ سرینواس باغ میں کام کررہا تھا کہ بجلی گر پڑی جس کو تشویشناک حالت میں کلواکرتی ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگیا ۔