یلاریڈی۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں کھیت میں کام کررہے کسان پر بجلی گرنے سے مقام حادثہ پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق منڈل کے آتماکور علاقہ میں 65 سالہ گوپال ریڈی نامی کسان دوپہر کو کھیت میں کام کررہا تھا۔ تقریباً 3 بجے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش شروع ہوئی جس سے گوپال ریڈی نے کھیت کے گٹہ پر آکر ٹھہر گیا اور اس پر زوردار آواز کے ساتھ بجلی آگری جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ شام تک واپس نہ آنے پر افراد خاندان نے کھیت کا رخ کیا جہاں اس کی نعش ملی۔ سب انسپکٹر مسٹر ستیش ریڈی نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔