بجرنگ دل کارکنوں کا حریت سمینار کے خلاف احتجاج

جموں۔/11جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) بجرنگ دل کارکنان نے آج حریت کانفرنس کے سید علی گیلانی کی زیر قیادت منعقد ہونے والے سمینار کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا کہ اس کا مقصد وادی کشمیر کے عوام میں مخالف ہند اور قوم دشمن جذبات کو اُبھارنا ہے۔ کارکنوں نے مخالف حریت نعرے لگاتے ہوئے سید علی شاہ گیلانی کا پتلا نذرآتش کیا اور ریاستی و مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ 14جون کو منعقد ہونے والے سمینار پر پابندی لگائی جائے۔ بجرنگ دل کے ریاستی معاون راکیش شرما نے بتایا کہ اس سمینار میں مشہور و معروف علحدگی پسند قائدین شرکت کرنے والے ہیں اگر گیلانی جیسے علحدگی پسند کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی گئی تو مسلم لیگ کا نامکمل ایجنڈہ مکمل ہوجائے گا۔