بجاج ڈسکور کے دو نئے موٹر بائیک متعارف

حیدرآباد /17 ستمبر ( پریس نوٹ ) بجاج آٹو نے آج دو نئے گاڑیوں ڈسکور 150F اور ڈسکور 150S کو متعارف کیا ہے ۔ مذکورہ دو گاڑیاں موجودہ ڈسکور گاڑیوں سے کافی مضبوط اور مستحکم ہیں ۔ جس میں منفرد قسم کا اسٹائل ہے اور مسافر کیلئے آرامدہ اور بہترین ثابت ہوگا ۔ ڈسکور 150 روزانہ سفر کرنے والوں کیلئے ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوگا ۔ یہ گاڑی عصری آلات چار واولوس ، 145 سی سی DTS-i انجن اور اے کلاس 14.5 پی ایس پاور سے آراستہ ہے ۔ جس کا مائلیج فی گھنٹہ 72 کیلومیٹر ہے ۔ جبکہ 150 ایف اور 150 ایس اب مارکٹ میں دستیاب ہیں ۔ جس کی قیمت 58 ہزار 739 ( ایکس شوروم قیمت پونے ) جبکہ ڈسکور 150 ایس کی قیمت 51 ہزار 720 ( ایکس شوروم قیمت پونے ) جبکہ ڈرم کیلئے 54 ہزار 725 اور ڈسک ویرینٹ پونے ایکس شوروم میں دستیاب ہے ۔