بجاج پلسر کے تین نئے ماڈلس متعارف

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : موٹر سائیکلس ( بائیکس ) تیار کرنے والی کمپنی ’ بجاج آٹو لمٹیڈ ‘ نے آج اپنی تین نئے ڈیزائنس میں تیار کردہ موٹر سائیکلس پلسر AS-150 اور پلسر AS-200 کو مارکٹ میں فروخت کیلئے متعارف کی ہیں ۔ اسکے علاوہ پلسر AS-200 PULSAR بھی متعارف کی گئی ۔ یہ تینوں گاڑیاں اسپورٹس ریسنگ کیلئے کافی مددگار ثابت ہوں گی ۔ آج یہاں ان تینوں گاڑیوں کو متعارف کرکے اخباری نمائندوں کو ان گاڑیوں کی خصوصیات و کارکردگی سے مسٹر سمیت نارنگ نائب صدر مارکیٹنگ بجاج آٹو لمٹیڈ نے بتایا کہ تینوں گاڑیاں بجاج آٹو لمٹیڈ آر اینڈ ڈی کی نئی طاقت و نئی تحقیقات کا مظاہرہ ہیں ۔ علاوہ ازیں فنی اعتبار و کارکردگی کے ساتھ کلاس لیسڈنگ فیچرس پر مبنی پلرس دیگر موٹر سائیکلس کے مقابلہ میں آگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بائیکس کی فروختگی میں بجاج آٹو کمپنی کی گاڑیاں بالخصوص اسپورٹس بائیکس کی مارکٹ میں فروختگی کے معاملہ میں 43 فیصد پایا جاتا ہے تاہم کمپنی آئندہ دنوں میں فروخت کو 50 فیصد تک فروغ دینے کوشش کرے گی ۔ ۔ علاوہ ازیں بتایا گیا کہ ان گاڑیوں کی ایک اور خوبی یہ ہوگی کہ پروجیکٹر ہیڈ لیمپس ہیں ۔ مسٹر نارنگ نے بتایا کہ پلسر AS-200 کی قیمت 93,287 ہزار روپئے اور پلسر AS-150 کی قیمت 80,512 ہزار روپیوں سے ہوگی جو کہ تلنگانہ شورومس کی قیمت ہوگی ۔ آندھرا شورومس کی قیمت کچھ علحدہ ہوگی اور یہ نئی گاڑیاں تین مختلف کلرس ، سیاہ ، سرخ اور بلو کلر میں دستیاب رہیں گی ۔