بجاج فینانس کے خصوصی ڈرا میں 5 لاکھ نقد انعام کا اعلان

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹی ایم سی نے بجاج فینانس کے ذریعہ خریداری کرنے والے گاہکوں کے لیے خصوصی پیشکش متعارف کی تھی ۔ بجاج فینانس کے ذریعہ خریداری پر ایک کوپن گاہک کو دیا جائے گا جس سے گاہک خصوصی ڈرا میں 5 لاکھ روپئے نقد رقم حاصل کرے گا کی شرط رکھی گئی ۔ اس طرح 29 ستمبر کو شام 7 بجے ٹی ایم سی بیگم پیٹ شوروم پر خصوصی ڈرا عمل میں آیا ۔ مہمان خصوصی مسٹر آشوتوش سوامی ( زونل ہیڈ ۔ فینانس سیلز ، بجاج فینانس ) نے مسز اوما امرناتھ ننگونوری ، سی ایم ڈی ، ٹی ایم سی کی موجودگی میں لکی کوپن نکالا ۔ کوپن نمبر 1098 ، بل نمبر : CR-4626 ، مسٹر عبدالسلام ، وجئے واڑہ ( فون 9849804444 ) نے انعام جیتا ۔۔