بجاج الیکٹرانکس کے بمپر ڈرا کا گرانڈ فینالے ، سینما اداکارہ ریگینا نے قرعہ نکالا

حیدرآباد۔ 5 ۔ جنوری (پریس نوٹ) بجاج الیکٹرانکس جو کہ الیکٹرانکس کیلئے حیدرآباد کا انتہائی ترجیحی برانڈ ہے۔ جڑواں شہر میں اس کے 18 اسٹورس قائم ہیں۔ اس طرح بجاج الیکٹر انک گھریلو برانڈ بن گیا ہے ۔ گاہکوں کی خدمت اور خصوصی پیشکشوں کیلئے اس کا کوئی جواب نہیں ہے ۔ ایک روپئے میں کوئی بھی الیکٹرانک اسکیم جڑواں شہر میں بہت مقبول ہوئی ۔ اسکیموں کے علاوہ تہواری پیشکشوں ، ڈسکاؤنٹس ، مخصوص ڈیلیوری اور شاندار فینانس اسکیمیں پیش کرنے کے نتیجہ میں جڑواں شہر میں 17 آؤٹ لیٹس کا آغازہوا ہے ۔ مزید پھیلانے کا منصوبہ بھی ہے۔ بجاج فینانس نے بجاج الیکٹرانکس شوروم ، پنجہ گٹہ پر 50 لاکھ روپئے نقد انعام کا بمپر ڈرا کے گرانڈ فائنل منعقدکیا جس کیلئے بہت زیادہ انتظار ہورہا تھا ۔ مشہور سینما اداکارہ ریگینا کندرا نے لکی ڈرا ونرس کا قرعہ نکالا۔ وینکیا بی ، ٹوکن نمبر 042488 ساکن عنبر پیٹ نے 50 لاکھ روپئے بمپر ڈرا میں جیتا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر پون بجاج سی ایم ڈی بجاج الیکٹرانکس نے کہا کہ رد عمل غیر معمولی رہا اور انہوں نے بجاج الیکٹرانکس کے گاہکوں سے اظہار تشکر بھی کیا، اس لئے کہ گاہک ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔ بمپر ڈرا کے علاوہ اداکارہ ریگینا نے بجاج الیکٹرانکس ، فینانس سے استفادہ کرنے والے گاہکوں ، بجاج فن سرو کسٹمرس کیلئے 10 آلٹو K10 کاروں کا قرعہ بھی نکالا ۔ 10 ونرس میں وائی مہیش چودھری ، میاں پور، بکشا میا، چنتل ، پربھاکر ریڈی ، پرگتی نگر کوکٹ پلی ، انیل کمار ، مہدی پٹنم ، سریدھر ریڈی ، سعید آباد، سدرشن ، بیگم پیٹ ، سائی اجئے کمار ، راجندرا نگر ، سریکانت ٹی ، بدویل ، راجندرا نگر ، سنگم تروپتی ، موتی نگر ، پراوین کمار کتہ پیٹ شامل ہیں۔