بجاج الیکٹرانکس کے بمپر ڈرا کا انعقاد

شیلیش سنگھ کو 20 لاکھ روپئے کا نقد انعام ، فلم اداکارہ ٹینا منگوانی نے ڈرا نکالا
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): بجاج الیکٹرانکس کی جانب سے جس کے دونوں شہروں میں 17 اسٹورس ہیں اور الیکٹرانکس کے لیے یہ حیدرآباد کا ایک ترجیحی برانڈ ہے ۔ بجاج الیکٹرانکس شوروم ، فورم مال ، کے پی ایچ بی پر 20 لاکھ روپئے نقد رقم کا بمپر ڈرا منعقد ہوا ۔ گوپالا گوپالا کی مشہور فلم اداکارہ ٹینا منگوانی نے لکی ڈرا ونرس کے لیے ڈرا نکالا ۔ جس میں بالاجی نگر سکندرآباد کے شیلیش سنگھ ، کوپن نمبر 349088 کو اس بمپر ڈرا میں 20 لاکھ روپئے کا انعام حاصل ہوا ۔ 20 لاکھ روپئے نقد انعام کے بمپر ڈرا کے موقع پر ڈائرکٹر بجاج الیکٹرانکس مسٹر کرن بجاج نے بجاج الیکٹرانکس پر خریداری کرنے اور ان پر بھروسہ کرنے پر کسٹمرس سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ انعام کسٹمرس سے اظہار تشکر کرنے کی علامت کے طور پر ہے ۔ انہوں نے 20 لاکھ کا انعام حاصل کرنے والے کسٹمر کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس فیسٹیوسیزن میں ایک کروڑ روپئے مالیتی نقد انعامات حاصل کرنے کا موقع ہے ۔ 30 لاکھ روپئے نقد انعام اور 50 لاکھ روپئے نقد انعام کے لیے ڈرا جلد ہی منعقد کیا جائے گا