حیدرآباد ۔ /16 مارچ (پریس نوٹ) فورم سوجنا مال ، کے پی ایچ بی پر بجاج الیکٹرانکس پر گولڈ ہنگامہ اور تقسیم انعام کی تقریب منعقد ہوئی ۔ بجاج الیکٹرانکس حیدرآباد کا نہایت ترجیحی برانڈ ہے ۔ مس ٹوین سٹی ۔ 2016 ء ۔ سمرت جنیلا نے ڈرا نکالا ۔ مسٹر سائی کرن ، حیدرآباد نے بجاج الیکٹرانکس گولڈ ہنگامہ میں ایک کلو گرام سونا جیتا ، جن کا کوپن نمبر 166204 ہے ۔ مسٹر ارون کمار ، منی کنڈہ نے 50 لاکھ روپئے نقد انعام جیتا ۔ ڈائرکٹر بجاج الیکٹرانکس نے انہیں چیک حوالے کیا اور مسٹر کرن بجاج بہمراہ فیملی اس موقع پر موجود تھے ۔ آلٹو کار ونرس نے بھی کار کی کنجیاں حاصل کیں ۔ مسٹر کرن بجاج ایم ڈی بجاج الیکٹرانکس نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد پر وہ بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے تمام ونرس کو مبارکباد پیش کی ۔