حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : بجاج الیکٹرانکس شوروم فورم مال کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پر اس کے بمپر ڈرا 30 لاکھ روپئے نقد عمل میں آیا ۔ اداکارہ منارا چوپڑا نے لکی ڈرا نکالا ۔ مسٹر سبانی سفیل گوڑہ کوپن نمبر 480725 کو 30 لاکھ نقد بمپر ڈرا انعام حاصل ہوا ۔ کرن بجاج ڈائرکٹر بجاج الیکٹرانک بمپر ڈرا نکالے جانے کے موقع پر اداکارہ منارا چوپڑا کے ہمراہ دیکھے جاسکتے ہیں ۔ بجاج الیکٹرانکس کے دونوں شہروں میں 31 آؤٹ لیٹس ہیں ۔۔