50 لاکھ روپئے کے بمپر ڈرا اور 10 آلٹو کارس کے لکی ڈرا کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : بجاج الیکٹرانکس ، فورم سوجنا مال ، کوکٹ پلی پر 50 لاکھ روپئے نقد انعام کے بمپر ڈرا اور 10 آلٹو کارس کے لکی ڈرا کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اداکارہ منارا چوپڑا اور ٹالی ووڈ اداکارہ انگنارائے نے ڈرا نکالا ۔ اس موقع پر مسٹر کرن بجاج ، ایم ڈی بجاج الیکٹرانکس موجود تھے ۔ منی کنڈا کے ارون کمار کو 50 لاکھ روپئے کا انعام حاصل ہوا جب کہ آلٹو کارس کے ونرس کے نام ہیں : کیشوریڈی کوکٹ پلی ، محمد الیاس گولکنڈہ ، رام ریڈی بورم پیٹ ، لکشمی درگا جے این ٹی یو ، قادر شریف چینتل ، نکیتا حبشی گوڑہ ، پردیپ کمار کتہ پیٹ ، آنند بھٹاڈ ملک پیٹ ، راجیشور آلوین کالونی ، سی اشوک کمار ایل بی نگر ۔۔