کریم نگر 16 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عہدیداران ، سرکاری عملہ خواتین بتکماں تقاریب کے ضمن میں انعقاد کئے جانے والے تقاریب میں بڑے پیمانے پر شرکت کر کے کامیاب کریں ، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا نے ان خیالات کا اظہار چہارشنبہ کو عہدیداران کے ساتھ بتکماں تقاریب کے انعقاد پر جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بتکماں اُتسو تقاریب کا انعقاد موضع کی سطح سے ضلع کی سطح تک مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس ماہ کی 19 تاریخ کو سرکس گراونڈ میں تقاریب ہوں گے ۔ سرکس گراونڈ میں شام 6 بجے سے بتکماں کے کھیلوں کا انعقاد ہوگا ۔ بعدازاں کلچرل پروگرامس منعقد کئے جائینگے ۔ جمعرات کو کلکٹریٹ کے احاطہ میں خواتین کو رنگولی کے مقابلے ، جمعہ کو بتکماں کے سجاوٹ کے مقابلے اور ہفتہ کے دن مردوں کیلئے بتکماں پر کوی سمیلن ، اتوار کو بتکماں کے پکوانوں کی تیاری کے مقابلے اور پیر کے دن سرکس گراونڈ میں اختتامی تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا ۔ ضلع کی عوام بڑے پیمانے پر شرکت کر کے اس پروگرام کو کامیاب کرنے کی خواہش کی ۔ ضلع سطح میں بتکماں مقابلوں کو 19 تاریخ کو منعقد کر کے اس میں جیتنے والوں کو انعامات کی تقسیم کی جائیگی ۔ اس پروگرام میں میونسپل کمشنر رمنا چاری ، پی ڈی ڈی آر ڈی اے ، ارونا شری ، زیڈ پی سی ای او سورج کمارو دیگر نے شرکت کی ۔