با اختیاری کے لیے صالحیت اور صلاحیت ضروری

اُردو یونیورسٹی میں ڈاکٹر محمد اسلم پرویز کا طلبہ کی با اختیاری پروگرام سے خطاب
حیدرآباد، 31؍ اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے ’’طالب علم کی بااختیاری‘‘ کے لیے منعقدہ، ڈین بہبودیٔ طلبہ کے پروگرام میں کہا کہ دور حاضر میں طالب علم بھی اپنی با اختیاری پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ با اختیاری کے لیے صالحیت، صلاحیت اور جذبہ خدمت ضروری ہے اور خود اللہ کی کتاب قرآن مجید انسانوں کو با اختیار بنانے پر زور دیتی ہے۔ وائس چانسلر نے ڈین بہبودیٔ طلبہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر خالد مبشر الظفر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود نے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی رپورٹ پیش کی۔جلسہ کا آغاز جناب فیاض کی تلاوت کلام پاک و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد ’’سوشل میڈیا رحمت یا زحمت ‘‘ پر مباحثہ منعقد ہوا جس میں محمد آفتاب عالم، محمد ثاقب، نوروز اختر، محمد مفتاح القادری، محمد امانت اللہ، محفوظ عالم نے حصہ لیا۔ مومن سمیہ نے کارروائی چلائی۔ ڈاکٹر بونتو کوٹیا، ڈاکٹر محمد رفیع اور ڈاکٹر محمد اکبر نے انتظامات میں حصہ لیا۔ جبکہ محترمہ نجم النسا ، جناب عبدالباری اور جناب رام کلب نے معاونت کی۔