فلوریڈا۔یکم ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) باہو بلی ہندوستانی سینما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم قرار پائی ہے اور اس نے ناصرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں بھرپور مقبولیت حاصل کی تاہم اب باہو بلی کی مقبولیت سرحدیں پار کرتی ہوئی امریکی باسکٹ بال میدان تک جا پہنچی ہے۔فلوریڈا کے شہر اورلانڈو میں نیشنل باسکٹ بال اسوسی ایشن (این بی اے) کے میچ میں لڑکے اور لڑکیوں کے فلم ’’باہوبلی 2‘‘ کے گانے ’’ساہورے باہوبلی‘‘ پر رقص کی وڈیو کو سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔ این بی اے کے فلوریڈا کے شہر اورلانڈو میں ہونے والے باسکٹ بال میچ میں لڑکے اور لڑکیوں نے فلم ’’باہوبلی 2‘‘ کے گانے ’’ساہورے باہوبلی‘‘ پر رقص کیا۔اس رقص کی وڈیو کو این بی اے نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا جسے آٹھ لاکھ سے زائد لوگوں نے پسندیدگی کی سند عطا کی۔