نئی دہلی 29 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمز برانز میڈلس ایل سریتا دیوی کو چین میں ہونے والے ٹریننگ و مقابلہ ایونٹ کیلئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ سریتا دیوی ایک سال کے امتناع کے بعد اب دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گی ۔ اس دورہ کیلئے 10 مردوں اور تین خواتین کی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ دس روزہ دورہ میں ہندوستانی باکسرس کو چین ‘ تھائی لینڈ ‘ منگولیا اور کوریا کے باکسروں سے مقابلہ کا موقع ملے گا ۔ مردوں کی ٹیم میںشیوا تھاپا کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔