ممبئی 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً دو سال قبل باکسنگ کی قومی فیڈریشن کی معطلی نے ملک میں باکسنگ کو شدید نقصان پہنچایا ہے لیکن کل ایک نئی شروعات کی اُمید کی جارہی ہے جیسا کہ کل یہاں باکسنگ انڈیا کے انتخابات ہورہے ہیں۔ انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن (اے آئی بی اے) نے باکسنگ انڈیا ایک عبوری باڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھی لیکن اب اِس کے باضابطہ انتخابات عمل میں آرہے ہیں۔ کل ہونے والے انتخابات کے بعد باکسنگ انڈیا ایک نئی شکل میں سامنے آئے گی اور اِسے باضابطہ طور پر باکسنگ انڈیا کہا جائے گا کیونکہ ماضی میں یہ انڈین امیچر باکسنگ فیڈریشن (آئی اے بی ایف) کے نام سے پہچانی جاتی تھی۔ بے قاعدگیوں کی وجہ سے ڈسمبر 2012 ء میں آئی اے بی ایف پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔