مانچسٹر ، 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امیچر سے پروفیشنل تک تبدیلی کوئی آسان نہیں ہوتی لیکن اسٹار ہندوستانی باکسر وجیندر سنگھ اپنا نیا دور شروع کرنے بے تاب ہیں جبکہ وہ اپنے پروفیشنل کریئر کا برطانوی سونی وائٹنگ کے خلاف 10 اکٹوبر کو آغاز کریں گے۔ عالمی شہرت یافتہ ٹرینر لی بیئرڈ کی نگرانی میں یہاں زائد از ایک ماہ سے ٹریننگ میں مصروف وجیندر نے کہا کہ وہ اس سرکٹ میں کامیاب شروعات کے تعلق سے پُراعتماد ہیں۔ اپنی ٹریننگ کے سب سے مشکل پہلو کی بابت پوچھنے پر انھوں نے کہا کہ کچھ بھی آسان نہیں۔