باکسر عامر نے کرکٹ کھیلی

لیڈز ۔ 7جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی نژاد امریکی باکسر عامر خان بھی کرکٹ کے میدان میں اتر گئے۔کائونٹی ٹوئنٹی 20 مقابلے سے قبل ہیڈنگلے میں اینڈریو فلنٹا ف کیساتھ عامر اور سابق فٹبالرجیمی ریڈ کنیپ نے بھی اپنی کرکٹ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔یارکشائر اور لنکاشائر کے درمیان میچ سے قبل فلنٹا ف، ریڈکیپ اور عامر کے ساتھ میتھیو ہوگارڈ اور جیک وائٹ ہال بھی گراونڈ میں داخل ہوئے، جہاں پر انھوں نے شائقین کے سامنے ٹی وی پروگرام کے لیے ریکارڈنگ کروائی جو رواں برس کے آخر میں نشر ہوگا۔