لندن۔14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا امریکی ویزے کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔ برطانیہ کے وزیراعظم اور ایک رکن پارلیمنٹ کے تعاون سے ویزا جاری ہوا، باکسر عامر خان کے مطابق امریکی سفارتخانے نے انہیں ویزا جاری کر دیا ہے، اس حوالے سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے واضح کیا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور رکن پارلیمنٹ سجاد کریم کے تعاون سے انہیں ویزا ملا جس پر وہ دونوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ معاملہ حل ہو چکا، اب وہ جلد امریکہ روانہ ہوں گے۔ ویزے میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اس رکاوٹ کی وجہ سے وہ امریکہ میں باکسنگ ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنے سے محروم ہو گئے ہیں۔