لندن۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی زندگی سے مشکلات ختم ہونے کانام نہیں لے رہی ہیں۔ گزشتہ برس اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کے اسکینڈل سے عامرابھی باہر نکلے ہی تھے کہ ایک اور اسکینڈل کا شکار ہوگئے۔ لندن سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ بیوٹیشن صوفیہ ہامانی نے عامر پرالزام عائد کیا کہ عامر خان نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے محض 17 روز بعد ان کیساتھ تعلقات قائم کیے۔ صوفیہ نے کہا کہ انہیں عامر کے انسٹاگرام سے ان کی شادی سے متعلق علم ہوا۔انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ عامر شادی شدہ ہیں ورنہ وہ ان کیساتھ تعلقات قائم نہیں کرتیں۔ صوفیہ نے عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کیلئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اس کیلئے ایک برا خواب ہے اسے چاہئے کہ وہ عامر کو چھوڑدے۔ واضح رہے کہ صوفیہ ہامانی کے الزامات کے جواب میں فی الحال عامر کاکوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔