لاس ویگاس، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور امریکی باکسر لوئیس کولازو ہفتہ کو مدمقابل آرہے ہیں۔ عامر خان ایک سال کے بعد رِنگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ عامر خان اب تک 31 بار رِنگ میں اترے ہیں اور 28 کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں، جس میں سے انہوں نے 19 بار مخالفین کو ناک آؤٹ کیا۔ اُن کے مدمقابل امریکی باکسر لوئیس کولازو اب تک 40 بار رِنگ میں اترے ہیں اور 5 بار شکست کا سامنا کیا۔ ماہرین پاکستانی نژاد عامر خان اور امریکی باکسر لوئیس کولازو کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔
آل انڈیا انڈر ۔ 14 (5 اے سائیڈ)
فٹبال ٹورنمنٹ کا اعلان
بنگلور ، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا ’5 اے سائیڈ‘ فٹبال ٹورنمنٹ 26 اور 27 جولائی 2014ء کو بنگلور میں منعقد کیا جائے گا۔ ڈینزل فرنانڈیز چیرمین ڈینز فاؤنڈیشن بنگلور کے ای میل کے بموجب اس ٹورنمنٹ میں تمام اسکولس، کلبس اور اکیڈیمیز حصہ لے سکتے ہیں بشرط یہ کہ کھلاڑی 14 سال کے زمرے میں رہیں۔ یعنی کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2000ء یا بعد کی ہو۔