نئی دہلی ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شیوا تھاپا آنے والے ریو اولمپکس 2016ء کے 56kg ایونٹ کیلئے کوالیفائی ہوگئے کیونکہ انھوں نے ایشین اولمپک کوالیفائر کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ شیوا ریو اولمپکس کیلئے اہل قرار پانے والے اولین انڈین باکسر بنے ہیں۔ باکسنگ اسٹار نے سیمی فائنلس میں خیرات یرالیف کو 3-0 سے شکست فاش دی۔ ریو اولمپکس کیلئے شیوا کے ساتھ ایم سی میریکوم (51kg) اور ایل دیویندرو سنگھ (49kg) شامل ہوسکتے ہیں، جو ایشین اولمپک کوالیفائر کے سیمی فائنل ایونٹ کیلئے اہل قرار پاچکے ہیں۔ لندن میں منعقدہ 2012ء اولمپکس میں شیوا چار سالہ میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی ہونے والے نوجوان ترین ہندوستانی باکسر تھے۔ 2008ء کے اولمپکس ونر وجیندر سنگھ نے شیوا کو اُن کے کوالیفکیشن پر مبارکباد دی ہے۔