باکسر سریتا کیلئے وزیر اسپورٹس کا اے آئی بی اے کے صدر کو مکتوب

نئی دہلی۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن کی جانب سے ہندوستانی باکسر سریتا دیوی پر پابندی عائد ہے لیکن وزیر اسپورٹس سربانندا سنوول نے آج اے آئی بی اے کے صدر ڈاکٹر چنگ کووو کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے ہمدردانہ بنیادوں پر ان کے معاملے کو حل کرنے کی بات کہی ہے۔ سریتا پر اس لئے پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ انہوں نے کوریا میں منعقدہ ایشین گیمس کے سیمی فائنل میں متنازعہ فیصلہ کے بعد میڈل قبول کرنے سے احتجاج انکار کیا تھا۔ وزیر اسپورٹس نے اپنے مکتوب میں درخواست کی ہے کہ ہمدردانہ بنیادوں پر سریتا کے معاملے میں مثبت فیصلہ کیا جائے۔