لندن ۔7 فروری (سیاست ڈاٹ کام )برٹش اینڈ آئرش باکسنگ اتھارٹی (بیبا) نے باکسروں کو مقابلے کے دوران رنگ میں حفاظتی تدابیر کے طور پر جدید اسکینر کے استعمال کا اعلان کردیا ہے۔ بیبا 26 فروری کو بریڈ فورڈ میں ہونے والے ایک مقابلے میں جدید اسکینر پہلی مرتبہ متعارف کروانے کے لئے پرامید ہے۔رنگ کے اندر باکسر کو چوٹ لگنے کی صورت میں ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول کی طرح کی ایک آلہ ہوگا جس کو فوری طورپر ہاتھ کے ذریعے اسکین کیا جائیگا۔خیال رہے کہ ستمبر 2016 میں ایک مقابلے کے دوران اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیک ٹوول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے جبکہ اس سے چھ ماہ قبل انگلش باکسر نک بلیک ویل کو سر سے خون نکلنے کے باعث ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔ بیبا کے بموجب وہ برٹش باکسنگ بورڈ کے تحت ہونے والے مقابلوں میں شریک تمام باکسرز کو اسکینرز کے استعمال کی پیش کش کرے گا تاہم اس کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور اس پر تحقیق جاری رکھی جائے گی جس کیلئے اپنے ڈاکٹر اس کا استعمال کریں گے۔بیبا کے نائب صدر گیانلوسا ڈی کارو کا ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ صرف ہمارے اور ہمارے باکسرز یا ان کے حریف باکسرز کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ تمام باکسرز کا معاملہ ہے۔کہیں بھی اگر کسی باکسر کو سر درد کا مسئلہ درپیش ہو تو اس کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ان کے پاس جائیں گے اور اسکین کریں گے اور بعض اوقات ہمیں کسی باکسر کی مدد کو یقینی بنانے کے لیے جلدی میں متحرک ہونا پڑتا ہے۔بیبا کے نائب صدر نے کہا کہ 22 فروری تک ہمارے پاس ایک اسکینر ہوگا جبکہ دوسرا بھی زیرغور ہے اور ہمارا مقصد 10 اسکینرز حاصل کرنا ہے۔