حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (پریس نوٹ) ویزلی کالج کے زیراہتمام منعقدہ عثمانیہ یونیورسٹی انٹر کالج بہترین جسمانی مقابلوں میں سلطان العلوم کالج آف لا کے طالب علم مرزا رضوان بیگ نے 70 کیلو کے زمرہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور انہیں پنجاب میں منعقد شدنی آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ٹورنمنٹ میں عثمانیہ یونیورسٹی کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ جسمانی تعلیم کے زیراہتمام یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ انٹرکالج ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اکھیلیش ریڈی میں 94 کیلو کے زمرہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور انہیں پنجاب میں منعقد شدنی آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ٹورنمنٹ میں عثمانیہ یونیورسٹی ٹیم کی نمائندگی کیلئے منتخب کرلیا گیا۔ مفخم جاہ انجینئرنگ کالج کی طالبہ مس منی تھا نے ٹریپل جمپ اور 100 میٹر زمرہ میں برونز میڈل حاصل کیا۔ یہ مقابلہ گذشتہ روز عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ جسمانی تعلیم کے زیراہتمام جی ایم سی بالا یوگی اسٹیڈیم میں منعقد کئے گئے تھے۔ سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے اعزازی سکریٹری ظفرجاوید نے ان کامیابیوں پر اسپورٹس ڈیولپمنٹ کمیٹی اور مشیر او ڈائرکٹر پروفیسر بشیراحمد اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔