اسلام آباد 25؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کی باوقار باچا خان یونیورسٹی کو انتہائی سیکوریٹی کے دوران دوبارہ کھول دیا گیا ۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اس یونیورسٹی پر طالبان کے حملے میں 21 افراد جن میں اکثریت طلباء کی تھی ‘ ہلاک ہوگئے تھے ۔ پولیس نے بھی اس بات کی توثیق کی کہ باچا خان یونیورسٹی کی بازکشادگی عمل میں آئی ہے جبکہ یونیورسٹی کی حفاظت کے لئے زائد سیکوریٹی فورسیس کو تعینات کیا گیا ہے۔