حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک باپ نے اپنے تین سالہ لڑکے کا وحشیانہ انداز میں قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سری سیلم نامی شخص جو نارائن پیٹ حیات نگر میں رہتا تھا ۔ اس نے اپنے تین سالہ لڑکے بالا ملیش کو واٹر ٹینک میں ڈال کر ڈبو دیا ۔ سری سیلم اور سواپنا کی اولاد ملیش کو پیدائشی طور پر گردے اور پیشاب کے مسائل اور اس کی صحت مسلسل ناساز رہتی تھی ۔ ڈاکٹرس نے سری سیلم سے کہا تھا کہ یہ مرض اور بھی بڑھ سکتا ہے ۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ لمبے عرصہ تک علاج کروانے کے بعد اس درندہ صفت شخص نے اپنے کمسن بچہ کا قتل کردیا ۔ پولیس حیات نگر مصروف تحقیقات ہے ۔
گرم پانی کی زد میں آنے سے شیرخوار کی موت
حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک شیر خوار بچہ گرم پانی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کلثوم پورہ کے مطابق دیڑھ سالہ ناگاسو جو اندرا نگر کے ساکن کرشنا کا بیٹا تھا ۔ وہ اپنے والدین کے ہمراہ 17 جنوری کے دن پڑوسیوں کے پاس گیا تھا اور اس کے والدین اور پڑوسی باتوں میں مصروف تھے کہ اچانک وہ گرم پانی کی زد میں آکر شدید جھلس گیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔