یلاریڈی۔یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) باپ کی ڈانٹ کے خوف سے ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ منڈل رام ریڈی سب انسپکٹر مسٹر راجو کی تفصیلات کے مطابق منڈل کے وینوکا تانڈا سے تعلق رکھنے والا کیلوٹ مگیا کا ٹریکٹر ہے جس کو اس کا 24 سالہ لڑکا راجو ٹریکٹر لے کر زراعت کے کام پر گیا لیکن ٹریکٹر کو زرعی اوزار درست طریقہ سے نہ لگائے جانے پر پیچھے کا ٹائر پھٹ پڑا جس کے باعث راجو ڈر گیا اور باپ کی ڈانٹ ڈپٹ کے خوف سے تانڈا پہنچ کر جانوروں کے کوٹھے میں پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ افراد خاندان کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔
نارائن پیٹ میں تیز ہواؤں کے
ساتھ ہلکی بارش
نارائن پیٹ۔ یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ میں کل شم اچانک گرج و چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جس کے سبب گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور موسم میں خوشگوار تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔ گرمی سے عوام کو راحت ملی۔