حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) بیروزگار بیٹے کی تربیت کیلئے باپ کی مبینہ ڈانٹ ڈپٹ بیٹے کی موت کا سبب بن گئی۔ یہ واقعہ چادرگھاٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 19 سالہ شفیع اللہ خاں نے کل رات مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی جوکہ کالاڈیرہ علاقہ کے ساکن سمیع اللہ خاں کا بیٹا تھا۔ ماہ رمضان کے بعد سے شفیع بیروزگار تھا اور کام پر نہیں جارہا تھا۔ اپنے بیٹے کو بیروزگار اور وقت برباد کرتا دیکھ کر سمیع اللہ خاں نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ چادرگھاٹ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی جس سے تنگ آ کر اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔