حیدرآباد ۔ 28 ؍ مئی (سیاست نیوز) مسلسل شراب نوشی پر باپ کی ڈانٹ پر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ میڈی پلی پولیس کے بموجب 27 سالہ سرینواس ساکن گاندھی نگر اوپل ایک تھیٹر کینٹین میں ملازم تھا اور اکثر شراب نوشی کرکے مکان آتا تھا ۔ سرینواس کے باپ نے 24 مئی کو اسے ڈانٹا جس پر اس نے نامعلوم زہر پی لیا ۔ اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔