حیدرآباد 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) والد کی جانب سے موٹر سیکل نہ دینے پر دلبرداشتہ ایک لڑکے نے خودسوزی کرلی۔یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 18 سالہ وجئے کمار نے کل رات اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ وجئے کمار پیل گوڑہ علاقہ کے ساکن کرشنا کا بیٹا تھا اور پیشہ سے ہاؤز کیپنگ کا کام کرتا تھا۔ 45 دن قبل اس کے والد نے نئی موٹر سیکل خریدی تھی اور بار اصرار کے باوجود وجئے کمار کو اس کے والد نے موٹر سیکل نہیں دی تھی۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر وجئے کمار نے خودسوزی کرلی۔ پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے۔